• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں فینسی ڈریس میں پیرا گلائیڈنگ ایونٹ کا اہتمام

پیرس ( نیوز ڈیسک) پیرا گلائیڈنگ کے یوں تو کئی مظاہرے آپ نے دیکھے ہونگے تاہم فرانس میں اپنی نوعیت کے انوکھے پیرا گلائیڈنگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 150سے زائد منچلوں نے منفرد انداز کے کاسٹیومز میں پیرا گلائیڈنگ کا مظاہرہ پیش کیااور دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔فرانس کی قدرتی حسن سے مالا مال دلکش وادی میں بلند چٹان سے چھلانگ لگاتے ہوئے کوئی بمبل بی کا روپ دھارے ہوئے دکھائی دیا تو کوئی ڈریگن بنا ہوا فضاؤں میں اڑتا رہا اور تواور کوئی ننھے گھر نما کاسٹیوم ، اُڑن کھٹولہ اورکوئی تو ملکہ کو ہی اُٹھائے پیرا گلائیڈنگ کرنے نکل پڑا۔ اس دلچسپ ایونٹ میں کئی مقامی افراد اور سیاح شریک ہوئے اور ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے دکھائی دئیے۔
تازہ ترین