• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی برطانیہ کے رہنمائوں کی تسنیم احمد قریشی سے والدہ کی وفات پر تعزیت

ہڈرز فیلڈ(نمائندہ جنگ)پاکستان پی پی برطانیہ کے صدر محسن باری، سیکر ٹری جنرل اظہر بڑالوی ، جنرل سیکرٹری انفارمیشن زاہد مغل، مذہبی اُمور کے صدر علامہ قاری محمد عباس، پی پی بریڈ فورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور ،پی پی پی نارتھ ویسٹ اینڈ یارکشائر انگلینڈ کے صدرگلزار خان، کو آرڈینیٹر پی پی پی شعبہ خواتین غزالہ خان،صدر پی پی پی یارکشائر چوہدری صغیر پوٹھی ،جنرل سیکرٹری بریڈفورڈ چوہدری حق نواز، سیکرٹری جنرل یارکشائر فواد زیدی، چوہدری ظفر حسین ، صدر نارتھ ویسٹ ونائب صدر یو کے چوہدری عبد القیوم ،صدر لیڈز برانچ چوہدری یعقوب حسین،صدر مڈلینڈ چوہدری شاہ نواز و دیگر پارٹی رہنماؤں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں تعزیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما تسنیم احمد قریشی سابق وزیر مملکت برائے اُمور داخلہ کی والدہ کی وفات پر دلی صدمہ اور دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ تسنیم قریشی اور خاندان کے دیگر افراد کو صبر عطا فرمائے اورمرحومہ کے درجات کو بلند کرے۔ رہنمائوں نے کہا کہ ہم اہل خانہ کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔
تازہ ترین