• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ کا برمنگھم یوتھ اسپورٹس اکیڈمی کیلئے گولڈن جوبلی ایوارڈ

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) برمنگھم یوتھ اینڈ سپورٹس اکیڈمی نے گزشتہ16برس میں کئی نوجوانوں میں کھیل کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر انہیں سٹریٹ کرائمز اور منشیات سے چھٹکارا دلایا اور مین سٹریم معاشرے کا حصہ بنایا گیا۔ اکیڈمی کی ان سرگرمیوں پر ملکہ برطانیہ کی جانب سے کوئن گولڈن جوبلی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس حوالے سے اکیڈمی کی جانب سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکہ برطانیہ کے خصوصی نمائندے لارڈ لیفٹیننٹ جان کریبٹی، قونصلر جنرل پاکستان احمر اسمعیل، وائس قونصلر سردار محمد خٹک، نذیر اعوان، بابر صدیق، امتیاز خٹک، عابد خان، انور خٹک سمیت کثیر تعداد میں خواتین و حضرات اور اکیڈمی کے تحت کھیل، کود میں حصہ لینے والے10سے18سال تک کی مختلف کیٹگریز کے لڑکے، لڑکیوں نے شرکت کی۔ قونصلر جنرل پاکستان احمر اسمعیل نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے نامساعد حالات میں یہاں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ انور خٹک اور ان کی ٹیم جس طرح نوجوان بچے، بچیوں کو مختلف کھیلوں کی جانب راغب کررہے ہیں اس سے نہ صرف صحت مند معاشرہ معرض وجود میں آئے گا، بلکہ یہی بچے بڑے ہوکر معاشرے میں اہم مقام حاصل کریں گے۔ انور خٹک نے کہا کہ ہماری تنظیم کو ملکہ برطانیہ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ہماری16سال کی محنت کا صلہ ملا ہے اور درحقیقت میں بہت خوش ہوں۔ معروف بزنس مین نذیر اعوان نے کہا کہ بہت سی ہماری کاروباری شخصیات (PYSA) برمنگھم یوتھ اینڈ سپورٹس اکیڈمی کو سپانسر کرتے ہیں دراصل برطانوی معاشرے میں مدغم ہونے کے لئے بچوں کو تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی آگے بڑھنا ہوگا۔ وائس قونصلر جنرل سردار خان خٹک نے کہا کہ میرے لیے بہت خوشی کا مقام ہے۔
تازہ ترین