• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ میں کیئرجاب کی خالی اسامیوں کی تعداد110000تک پہنچ گئی

لندن ( نیوز ڈیسک ) افرادی قوت کے اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں کیئرجاب کی خالی اسامیوں میں 22000کا اضافہ ہو جانے کے نتیجے میں مجموعی خالی اسامیوں کی تعداد 110000 تک پہنچ گئی۔ٹریننگ چیرٹی سکلز فار کیئر نے بتایا ہے کہ خالی اسامیوں کی شرح کا تخمینہ 2017 میں 6.6فیصد تھا جو کہ 2018میں بڑھ کر 8فیصد ہو گیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ایمپلائرز کو کیئر ورک کیلئے ’’درست اقدار‘‘ کے حامل افراد کا حصول ایک چیلنج بن گیا ہے۔ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر نے کہا ہے کہ اس کی جانب سے جلد ایک ریکروٹمنٹ کمپین چلائی جائے گی۔ اعدادوشمار سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کیئر کے شعبے سے وابستہ 31فیصد افراد نے 2017-18میں ملازمت ہی چھوڑ دی یا پھر دوسرے شعبوں میں چلے گئے۔ کونسل کیئر ملازمین کیلئے اوسط تنخواہ 9.80پونڈز فی گھنٹہ ہے جبکہ نجی شعبہ میں اوسط تنخواہ 8.12پونڈز فی گھنٹہ ہے۔سکلز فار کیئر کے چیف ایگزیکٹیو شیرون ایلن نے بتایا کہ ایمپلائرز اکثر ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ کیئر ورک کیلئے ’’درست اقدار‘‘ کے حامل افراد کا حصول ایک بڑا ایشو ہے اور یہ رپورٹ اس چیلنج کی وسعت ظاہر کرتی ہے کیمبرج ہائوسنگ سوسائٹی (سی ایچ ایس)کی ہیڈ پریکٹشنرایمی سگیٹ نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بالغان کیلئے کیئر ورکرز کی بھرتی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
تازہ ترین