• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپریئل کالج کے گریجویٹس نے آمدنی میں آکسبرج کو پیچھے چھوڑ دیا

لندن ( نیوز ڈیسک ) امپریئل کالج لندن کے گریجویٹس نے گریجویشن کے بعد پہلے سال سب سے زائد تنخواہیں وصول کیں۔ جاب ویب سائٹ ایڈزونا کے مطابق انہیں اکسفورڈ اور کیمبرج سے تعلیم مکمل کرنے والے طالب علموں کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد زیادہ تنخواہیں ملیں۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ پوسٹ گریجویشن کے پہلے سال اوسط امپرئیل گریجویٹ نے 37931پونڈز کمائے جو کہ روائتی آکسبرج گریجویٹ سے 5000پونڈز زیادہ ہیں۔امپرئیل نے میڈیکل، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجیکل مضامین میں سپیشلائزیشن کےباعث کافی عرصہ قبل ہی آکسفورڈ اور کیمبرج کو پیچھے چھوڑ کر یونیورسٹی اکیڈمک لیگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی تھی۔اپنے طالب علموں کی زائد تنخواہوں کے حوالے سے ٹاپ 10یونیورسٹیوں میں سے سات گارڈین کی ٹاپ 10لیگ ٹیبل سے باہر ہیں۔ ایڈنبرا اپنے طالبعلم کی زائد تنخواہکے حوالے سے پانچویں بہترین یونیورسٹی ہے مگر گارڈین ٹیبل میں اس کی 28ویں پوزیشن ہے۔گریجویٹس کی تنخواہوں پر ٹاپ 10 یونیورسٹیاں رسل گروپ آف یونیورسٹیز میں شامل ہیں۔ ایڈزونا کی جانب سے اعداوشمار 155000گریجویٹ سی ویزکے تجزیہ کی بنیاد پر جاری کئے گئے ہیں جو کہ اس کی سائٹ پر گریجویشن کے بعد پہلے سال گریجویٹ کو ملنے والی تنخواہ کی تفصیلات سمیت جاری کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین