• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبرپلان کے تحت ملازمین کو فرموں میں حصہ دیا جائے گا

کراچی (نیوز ڈیسک)لیبرپلان کے تحت ملازمین کو فرموں میں حصہ دیا جائے گا۔ ڈھائی سو یا زائد ملازمین کی حامل کمپنیوں سے توقع کی جائے گی کہ وہ اونرشپ فنڈ قائم کریں گی۔ پیر کو شیڈو چانسلر جان میکڈونل نے جن منصوبوں کا اعلان کیا ان کے مطابق بڑی کمپنیوں میں ایمپلائی اونرشپ سیکمیں تقریباً 11ملین ورکرز کو ہر سال 5سو پونڈ دینے پر منتج ہوں گی۔ سکیم کے تحت ڈھائی سو یا زائد ملازمین کی حامل کمپنیوں سے مستقبل کی لیبر حکومت کے تحت انکلوژ و اونر شپ فنڈ قائم کرنے کی توقع کی جائے گی ملازمین کو اپنی کمپنیوں کا جزوی مالک بنانے کے منصوبے کے تحت اضافی آمدنی 5سو پونڈ پر روک دی جائے گی۔ 2.1بلین پونڈ کے پرائیوٹ بزنس پر ایک نئی موثر لیوی کے سلسلے میں مزید کوئی منافع پبلک سروسز اینڈ ویلفیئر کو ادا کرنے کے لئے نیشنل فنڈ میں جائے گی۔ منصوبے کے وسیع خاکے کا انکشاف اس ماہ کے شروع میں مانچسٹر میں ٹی یو سی کانگریس میں کیا گیا تھا تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ میکڈونل کی ٹیم نے مکمل تفصیلات اور اعدادوشمار افشا کئے ہیں۔ منصوبے پر سی بی آئی بزنس لابی گروپ نے تنقید کی ہے اور اسے اینٹی انٹرپرائز اور ٹیکسیشن کی ایک اور قسم قرار دیا ہے۔ کنفیڈریشن آف برٹش انڈسٹری کی ڈائریکٹر جنرل کیرولین فیئربیرن نے کہا ہے کہ منصوبے سے سرمایہ کاری ملک سے باہر چلی جائے گی۔ وہ بی بی سی ریڈیو4کے ٹوڈے پروگرام میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ جان میکڈونل نے تنقید کو مسترد کردیا۔
تازہ ترین