• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی بالغ سال میں 26دن آن ڈیمانڈ ٹی وی دیکھتے ہیں

لندن( جنگ نیوز) ریسرچ میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانوی بالغ اوسطاً ایک ہفتے میں 12گھنٹے آن ڈیمانڈ ٹی وی دیکھتے ہیں اور وہ ایکسرسائز کے مقابلے میں آٹھ گھنٹے زیادہ آن ڈیمانڈ ٹی وی پر خرچ کرتے ہیں۔ ریسرچ کے مطابق برطانوی بالغ سال میں 26دن آن ڈیمانڈ ٹی وی دیکھتا ہے ۔ اوسط بالغ برطانوی سمارٹ فونز یا ٹیبلٹ پر 17گھنٹے فی ہفتہ اور 12 گھنٹے سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارمز مثلاً فیس بک ٹوئیٹر انسٹاگرام وغیرہ پر خرچ کرتا ہے۔ سروے میں پتہ چلا کہ برطانوی بالغ ایک ہفتے میں ماڈریٹ فزیکل ایکسرسائز جیسا کہ بائیک رائیڈنگ‘ ٹینس کھیلنا یا ہائیکنگ پر صرف ایک گھنٹہ 30منٹ خرچ کرتے ہیں۔ سروے میں جواب دہندگان میں سے 14 فیصد نے کہاکہ وہ کسی قسم کی ایکسرسائز سرے سے کرتے ہی نہیں جبکہ 13 فیصد نے کہا کہ وہ 30 منٹ می ماڈریٹ ایسرسائز ایک ہفتے مفں کرتے ہیں۔ اس طرح 27 فیصد برطانوی بالغوں کو فزیکل ان ایکٹیو کلاسیفائی کیا گیا۔ ریسرچ کے نتائج کے مطابق 27فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ چیف میڈیکل آفیسر کی تجویز کردہ 150منٹ سے زائد کی ایکسر سائز کرتے ہیں۔ برطانیہ کے 2076بالغوں سے یہ سروے کوم رس نے ہیلتھ باڈی یوکے ایکٹیو کیلئے کیا تھا۔جس میں سامنے آیا کہ بالغ برطانوی سال میں 624گھنٹے یعنی 26 دن آن ڈیمانڈ ٹی وی دیکھنے پر صرف کرتے ہیں۔
تازہ ترین