• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں 300سے زائد افراد نے پانی کے بلبلے بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

لندن (نیوز ڈیسک) بچپن میں سرف اور صابن کے پانی میں پھونک مارنے کا کھیل تو یقیناً بہت سے لوگوں نے کھیلا ہی ہوگا لیکن برطانیہ میں تو اس مقصد کیلئے ایک خصوصی ایونٹ کا انعقاد بھی کیا گیا برطانوی قصبے Caernarfonمیں 3روزہ ببل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل ببل آرٹسٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نوجوانوں، خواتین، بچوں اور بوڑھوں نے شرکت کی۔اس دوران 318افراد نے بیک وقت پانی کے بلبلے بنا کر فضاء میں اْڑائے اور عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ 250افراد نے بیک وقت بلبلے بنا کر قائم کیا
تازہ ترین