• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں فوجی پریڈ پر دہشت گردی حملہ سازش ہے، پی پی رہنما

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ)پیپلزپارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، سیکرٹری جنرل اظہر بڑالوی، مرکزی سیکرٹری انفارمیشن زاہد مغل، مذہبی اُمور برطانیہ کے صدر علامہ قاری محمد عباس، پی پی پی بریڈ فورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور، پی پی پی برطانیہ کےمذہبی اُمور کے نائب صدر حاجی چوہدری کرامت حسین، مذہبی اُمور کے جنرل سیکرٹری حافظ عبدالرسول طاہر، ویسٹ اینڈ یارکشائر کے صدر گُلزار خان، کوآرڈینیٹر پی پی پی شعبۂ خواتین غزالہ خان،پی پی پی یارکشائرکے صغیر پوٹھی،صدر مڈ لینڈ چوہدری شاہ نواز،سیکرٹری جنرل لندن آفتاب باغی،صدرنارتھ ویسٹ چوہدری ظفر حسین، نائب صدربرطانیہ چوہدری عبدالقیوم، لیڈز برانچ کے صدرچوہدری یعقوب حسین مرکزی رہنما چوہدری محمد امین ،سیکرٹری جنرل Bd چوہدری حق نواز، چوہدری اعجاز نائب صدر Bd و خزانچیBd چوہدری منظور حسین،سیکرٹری جنرلBd چوہدری بشیر، چوہدری عبدالقیوم ماموں، نائب صدرBd ونائب صدر پی پی پی برطانیہ ساجد علی قریشی، مرکزی رہنما نصراللہ مغل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ایران کے شہر اھواز میں فوجی پریڈ پر دہشت گردوں کی طرف سےحملے کو انتہائی بزدلانہ اور سفاکانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دُشمن ہر وقت مسلمان ممالک کو بد امنی پھیلا کر افرادی، اقتصادی، معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش کرتا ہے، عالم اسلام کو تباہ و برباد کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کر کے مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، ہم اس دہشت گردی کی سخت الفاظ میں پُرزور مذمت کرتے ہیں اور اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کیلئے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں۔
تازہ ترین