• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت حسین ؓ کی شہادت حرمت رسولؐ کیلئے تھی، مفتی خورشید عالم صابری

بریڈ فورڈ (نمائندہ جنگ) مرکزی جامع مسجد کیتھلے میں شہدا کربلا کانفرنس صاحبزادہ پیر طریقت احمدرضا غزنوی نقشبندی کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی پیر خورشید عالم صابری نے کہا کہ سید الشہدا امام عالی مقامؓ کی شہادت حرمت رسول ﷺ کے لئے تھی، آپؓ نے اپنے جان نثار ساتھیوں کے ساتھ کربلا کے میدان میں جو قربانی دی وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ حضرت حسینؓ نے اپنے پیارے نانا کے دین کا علم بلند کرنے کے لئے پنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہہ کر دین اسلام کی بہترین انداز میں ترجمانی کی۔ ممتاز عالم دین علامہ مفتی محمدطیب نقشبندی نے کہا کہ چودہ صدیاں گذرنے کے بعد آج بھی واقعہ کربلا زندہ ہے ، حضرت حسینؓ نے کربلا کے میدان میں قربانی دے کر اسلام کو زندہ کردیا اورثابت کردیا کہ اہل بیت کا گھرانہ اسلام کی عظیم دلیل ہے۔ تقریب سے قاری غلام محی الدین، مولانا حافظ صابر حسین، مولانا حافظ حمزہ سبحانی، مولانا محمد حسین، محمدحسن حسین جماعتی، قاری محمد زبیر، الحاج ظفر اقبال، مسلم ایسوسی ایشن کیتھلے کے صدر شوکت میرپوری نےبھی خطابات کئے جبکہ حاجی طارق، ناظم اعظم، محمد اسلم، محمد آصف، حاجی محمد صابر، حافظ نسیم الحاج علی اکبر چشتی کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین