• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی قوم چوروں سے کسی بھی ڈیل یا ڈھیل کی حامی نہیں، جمیل گوندل

لندن(پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ قوم کسی قیمت پر چوروں سے ڈیل کرنے یاانہیں ڈھیل دینے کی حامی نہیں۔ پاکستان کاہرسنجیدہ طبقہ سخت احتساب کی خواہاں ہے۔ افواہوں کے شور میں چورخوشی سے جھوم رہے ہیں،اگراس بار بھی احتساب نہ ہواتو قوم مایوس ہوجائے گی۔اگرکوئی نیااین آراوہواتونومنتخب حکومت کی ساکھ راکھ کاڈھیربن جائے گی اور اس متنازعہ فیصلے کاپاکستان کی بیمار معیشت پربھی منفی اثرپڑے گا۔حکومت مختلف افواہوں اورمظلوم کی آہوں سے چشم پوشی نہ کرے، بے یقینی کی کوکھ سے بے چینی پیداہوتی ہے۔ بدعنوان عناصر کوہرقیمت پر کیفرکردارتک پہنچانا ہوگا۔وہ تنظیمی عہدیداران کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ محمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ قومی لٹیروں سے نہ صرف ایک ایک پائی وصول کی جائے بلکہ یہ ملک میں رائج قوانین کے تحت سخت سزائوں کے مستحق ہیں۔معمولی مقدمات میں نامزدملزمان تو قید ہوں جبکہ قومی وسائل میں نقب لگانے والے آزاد دندناتے پھریں ایسا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے علمبردار حکمرانوں نے بھی اپنے پیشرو ارباب اقتدارکی طرح عوام پرمہنگائی بم گرادیا،نومنتخب حکومت کازور بھی ’’جگاٹیکس‘‘ پر ہے۔عوام کوریلیف کون دے گا،محض چہروں کی تبدیلی سے عوام کی محرومیاں دورنہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ بنانےوالے نام نہادماہرمعیشت عام آدمی سے اس قدر بیزار کیوں ہیں۔ خداراعوام کے صبر وتحمل کاامتحان نہ لیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی2018ء کے الیکشن سے ملک میں تبدیلی نہیں بلکہ ابتری آئی ہے ۔عوام کے کندھوں پرمسائل کابوجھ مزید بڑھ گیا جبکہ تین ماہ تک کسی بیرونی دورے پرنہ جانے کااعلان کرنے والے بھی اچانک بیرون ملک چلے گئے اوراس کے بعدنوازشریف کورہاکردیاگیا۔انہوں نے کہا کہ نومنتخب حکومت نے دہرے معیارکامظاہرہ کرتے ہوئے ایک پاکستان کاخواب چکناچورکردیا۔
تازہ ترین