• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھونی 200 میچز میں قیادت کرنیوالے پہلے بھارتی کپتان

وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی، بحیثیت کپتان یہ اُن کا 200واں ایک روزہ بین الاقوامی میچ تھا،دھونی یہ سنگ میل عبور کرنے والے بھارت کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔

بھارتی ٹیم پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا چکی ہے لہٰذا سلیکٹرز نے افغانستان کے خلاف سپرفور مرحلے کے پانچویں میچ میں کپتان روہیت شرما کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا،اُن کی جگہ دھونی نے ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیئے۔


ایم ایس دھونی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 200 میچز کھیلے، 110 میں کامیابی حاصل کی اور 74 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑاجبکہ 5 ٹائی ہوئے اور 11 بے نتیجہ رہے۔

دھونی آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ اور نیوزی لینڈ کے اسٹیفن فلیمنگ کے بعد 200 میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے دنیا کے تیسرے کپتان ہیں۔

دھونی کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر الدین دوسرے نمبر پر ہیں انہوں نے 174میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی تھی۔

تازہ ترین