• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی سے کئی روز سے لاپتا ہونے والا بچہ مل گیا، پولیس کے مطابق حذیفہ کو نامعلوم شخص لیاقت آباد میں چھوڑ گیا۔

حذیفہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے ساتھ لے جانے والے نے کہا آؤ چیز دلاتا ہوں، وہ اسے گھر لے گیا اور چیز بھی دلائی تھی، اس شخص نے مار پیٹ نہیں کی۔

واضح رہے کہ نیو کراچی سے 6 سال کا حذیفہ گزشتہ کئی روز سے لاپتہ تھا ۔بچے کے اغوا پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا تھا اور مشتعل افراد نے جلاؤ گھیراؤ کے بعد دُکانیں بند کرا دی تھیں۔

مظاہرین نے دکانوں اور گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کر دی تھی ،مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی تھی۔

ایس پی نیو کراچی شبیر بلوچ کا کہنا ہے کہ 4,5 مظاہرین کو حراست میں لیا ہے، ان افراد کے خلاف ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

تازہ ترین