• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران ڈیوٹی سونے پر ریلوے اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر اور 2 پوائنٹس مین معطل

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن افسر ریلوے ملتان طاہر مسعود مروت نے گزشتہ شب سنانواں ریلوے سٹیشن پر چھاپہ مارا،اس دوران اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر اور 2پوائنٹس مین دوران ڈیوٹی سوئے ہوئے پائے گئے،جس پر انہوں نے فوری طور پر انہیں معطل کر دیا،دریں اثناریلوے ہیڈ کوارٹر نے کرپشن کے باعث برطرف ہونے والے بہاولپور کے سگنل انسپکٹر کی جگہ ملتان کے ارشد بھٹی کو اضافی ذمہ داری سونپ دی، واضح رہے کہ خانیوال، لودھراں سے خان پور تک 27 پھاٹکوں پر جدید سگنل سسٹم کی تنصیب میں بڑے پیمانے پر گھپلے کئے گئے تھے جس کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سگنل انسپکٹر محمد رمضان کو کرپشن کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں برطرف کر دیا گیا تھا۔
تازہ ترین