• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ویلفیئر فنڈ12نادار بچیوں میں جہیزتقسیم کریگا

پشاور (نیوز ڈیسک )امید ویلفیئرفنڈز کے زیر اہتمام 27اکتوبر کو 12 غریب بچیوں میں مفت جہیز تقسیم کیا جائے گا ، اس حوالےسےتنظیم کا سالانہ اجلاس ڈاکٹر شکیل احمد خان کی صدارت میںمنعقد ہوا ۔ اجلاس میں نےکابینہ کو بتایا کہ اس سال 27 درخواستیں موصول ہوئیں اورقرعہ اندازی میں 12 خوش نصیب بچیوں کے نام نکلے ، امید ویلفیئر فنڈ کے چیئرمین حاجی لیاقت علی نےاجلاس میںبتایا کہ جہیز کی تقسیم 27 اکتوبر کو کی جائے گی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری شبیر احمد اعوان نےاس مشن کو جاری رکھنے کے بھرپور عزم کا اظہار بھی کیا ۔نائب صدر مدثر خان اور فرحت احمد نے کابینہ کو یہ بھی واضح کیا کہ عوام کے ایک روپے یومیہ سے ملنے والی رقم حقدار لوگوں تک پہنچایا جائیگا۔
تازہ ترین