• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں سیاحت کو صنعت کا درجہ دینگے ، عاطف خان

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کےسینئر وزیر سیاحت عاطف خان نے کہاہے کہ صوبہ میں سیاحت کو صنعت کا درجہ دینے کیلئے کام کا آغاز کردیا گیاہے ، اس سلسلے میں محکمہ سیاحت میں 10رکنی اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ٹاسک فورس کے چیئرمین ہونگے ، ٹاسک فورس سیاحت کے فروغ ، درپیش مسائل ، نئے ریزورٹ کی نشاندہی کریگی جبکہ سیاحتی مقامات تک سیاحوں کی رسائی اور یزورٹ کی تعمیر کی پالیسی بھی دے گی ، سینئر صوبائی وزیرعاطف خان نے کہاہے کہ عالمی یوم سیاحت 27ستمبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اور خیبرپختونخواحکومت کی کوشش ہے کہ سیاحت کو اب صنعت کے طور پر درجہ دینا ہو گا ۔
تازہ ترین