کراچی(اسٹاف رپورٹر) سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی سڑک نمبر 10میں واقع باڑے کےقریب نصب بجلی کے کھمبے سے کر نٹ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی بھینس ہلاک ہوگئیں ،فارمر نے سکھن تھانے میں کے الیکٹرک جی ایم ،ڈپٹی جی ایم ،سپروائزر اور دیگر عملے کے خلاف ڈیری فارمر رانا منظور کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 311/18 زیر دفعہ 429/283/34 کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ،فارمر رانا منظرر کے مطابق کھمبے میں کرنٹ آنے کی بارہاشکایت 118پر درج کرائی گئی ،لیکن اس پر توجہ نہیں دی گئی ،فارمر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ،واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور نقصان کا ازالہ کے الیکٹرک کرے بصورت دیگر احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔