• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے زخمی سمیت 22ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمود آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم شاکر، گلبہار پولیس نے ملزم رسول بخش ،عوامی کالونی پولیس نے شیر علی اور حسن ، کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے شاہ محمد اور ضمیر حسین ،بغدادی پولیس نے غلام فرید ، مشتاق احمد اور پرویز ، سرجانی ٹاؤن پولیس نے غلام مرتضی ، سچل پولیس نے غلام عباس ، آصف اور غلام فرید ،سہراب گوٹھ پولیس نےعزیز اللہ ، زبیر اور سلیمان ، پیرآباد پولیس نے عزیز الرحمان کو گرفتار کیا ، ٹیپوسلطان کے علاقے مین شاہراہ فیصل ماسٹر ہاؤس کے قریب پولیس نے 15مدد گار پر اطلاع پر لوٹ مار کرنے والے ایک ملزم سجاد کو فائرنگ کے تبادلے کے زخمی حالت میں گرفتار کرکے ا اسلحہ برآمد کرلیا ،فرار ہونے والے ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، رینجرز نے گڈاپ میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تازہ ترین