• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ، سینٹرلائز پروموشن پالیسی کے خلاف پیپلز لیبر یونین کے تحت آج احتجاج ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر یونین واٹربورڈ کے جنرل سیکرٹری محسن رضا نے احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان کردیا، اس ضمن میں سینٹرلائز پروموشن پالیسی کے تحت ادارے میں ہونے والی ترقیوں کے خلاف بدھ کو دوپہر 12بجے کارساز پر واقع واٹربورڈ ایم ڈی سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ یونین کے اعلامیے کے مطابق گذشتہ دنوں سینٹرلائز پروموشن پالیسی کے خلاف ہونے والے احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور منگل کو آئوٹ اسٹیشنز ملازمین نے بھر پور احتجاج کیا، تمام آئوٹ اسٹیشنز کے مین گیٹ بند کر دیئے گئے اور کام روک دیاگیا۔
تازہ ترین