• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ مقابلے میں بچی کی ہلاکت،پولیس نے مفرورملزم کی گرفتاری ظاہر کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس کے علاقےمیں گزشتہ ماہ مبینہ مقابلے کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی بچی کے کیس میں پولیس نے مقابلے کے دوران فرار ہونےوالے ملزم کی گرفتاری ظاہر کردی ،ایڈیشنل آئی جی کراچی کادعویٰ ہے کہ ملزم نے ڈکیتی کی واردات کا اعتراف کرلیا ہے، مبینہ مقابلے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک ملزم بھی ہلاک ہوا تھا ، تفصیلات کے مطابق 12اور 13اگست کی شب ڈیفنس تھانے کی حدوداختر کالونی سگنل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران پولیس اہلکاروں کی گولی لگنے سے کار میں سوار 10سالہ بچی ایمل جاں بحق ہوگئی تھی اور ایک ملزم بھی مارا گیا تھا ،جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا ۔
تازہ ترین