• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو،2سال کی تاخیر سے بی اے پرائیویٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے ہے کہ کہ دوسال کی تاخیر سے منعقد ہونے والے بی اے کے امتحانات میں صرف 11فیصد طلبا ہی کامیاب ہوسکے۔ منگل کو وفاقی اردو یونیورسٹی نے کراچی میں ہونے والے بی اے (مشترکہ)پرائیویٹ سالانہ امتحانات2016منعقدہ امتحانات مارچ2018کے نتائج کا اعلان کیا جس میں968طلباءرجسٹرڈہوئے ۔ 937طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور 105طلباء کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کامجموعی تناسب11.21 فیصد رہا دریں اثناءوفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامت ِاعلیٰ تعلیم و تحقیق کے اجلاس میں کراچی کیمپس شعبہ نباتیات کے آدم خان ولد گل فراز خان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کی منظوری دی گئی جبکہ شعبہ حیاتی کیمیاءکی پلوشہ ناز وصی بنت ِ عبدالوصی اور شعبہ فارما سیوٹکس کی صائمہ رمضان بنت ِمحمد رمضان کوایم فل/ ایم ایس کی ڈگری کی منظوری دی گئی۔
تازہ ترین