• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف کا اعلیٰ سطح کا وفد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریگا

اسلام آباد (آصف علی بھٹی )ایف اے ٹی ایف کا اعلی سطح کا وفد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریگا۔ ذرائع کےمطابق ایف اے ٹی ایف کے سنیئر حکام اعلی حکومتی عہدیداروں اور پاکستانی اداروں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کرینگے، ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کومتعلقہ اداروں کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کےمطابق پاکستان میں وفاقی محکموں اور متعلقہ اداروں نے تیاریاں شروع کردیں، اسی سلسلے میں ایس ای سی پی نےاینٹی منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے ورکنگ پیپر بھی تیار کرلیا۔ ذرائع نےجیونیوز کو بتایاہےکہ ورکنگ پیپر میں منی ٹریل کی نشاندہی کیلئے مختلف اقدامات تجویز کئےگئےہیں ، ملک کے اندر اور باہر پیسوں کی لین دین کی نشاندہی کیلئے اقدامات تجاویز کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین