• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹافون کے 6 ڈائریکٹرز کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) نیب راولپنڈی نے لائسنس تجدید فیس کی مد میں نادہندہ ہونے پر میسرز پاک کام لمیٹڈ (انسٹافون) کے 6 ڈائریکٹرز، جاوید فیروز اور شاہد فیروزکیخلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔ منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیے گئے ریفرنس کی دستاویز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 15 اپریل 2005ء میں پاک کام لمیٹڈ کو 10 10 ایم ایچ زیڈ فریکوئنسی بینڈ کے گلوبل سسٹم فار موبائل ( جی ایس ایم) اور 7.38ایم ایچ زیڈ فریکوئنسی بینڈ کے کوڈڈویژن ملٹیپل ایکسیس ( سی بی ایم ای) لگانے کاآپشن دیا۔ پاک کام لمیٹڈ نے سی ڈی ایم اے منتخب کر کہ لائسنس پر دستخط کئے تھے، میسرز پاک کام لمیٹڈ نے 18اپریل 2005 کو لائسنس کی فیس کی پہلی قسط 14.55 ملین ڈالر ادا کی۔

تازہ ترین