• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی یاد رکھے اسکا دوست گیا، اب عمران خان وزیر اعظم ہے،پر ویز الٰہی

لاہور، گجرات(نمائندہ جنگ)اسپیکر پنجاب اسمبلی و رہنما ق لیگ پر ویز الہیٰ نےگجرات میں چودھری ظہورالٰہی کی 37 ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظہورالٰہی کا شروع کیا گیاعوامی خدمت کا سفرآج تیسری نسل آگے بڑھا رہی ہے، اپنے والد کے پیغام کو لیکر آگے چل رہا ہوں ، اہل گجرات نے ہمیں جو عزت دی ہے اس کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ اس موقع پرصدرپاکستان مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے، اسی لیے بطور وزیراعظم میں نے عراق میں فوج بھیجنے سے منع کر دیا تھا، اپنے والد چودھری ظہورالٰہی شہید کے پیغام کو لے کر میں آگے چل رہا ہوں۔
تازہ ترین