• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا کی غیرقانونی ٹی وی چینل کیخلاف کارروائی، ملک یامین اعوان کیخلاف ایف آئی آر درج

لاہور (شوبز رپورٹر) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک غیرقانونی ٹی وی چینل کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کے مالک ملک محمد یامین اعوان کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن لاہور میں ایف آئی آر درج کرا دی۔ ملک یامین روزنامہ ’’سحر‘‘ کے نام سے ایک اخبار بھی نکال رہے ہیں۔ اندراجِ ایف آئی آر کی درخواست پیمرا لاہور آفس کے ڈپٹی جنرل منیجر کی مدعیت میں دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملک محمد یامین اعوان ’’جی ٹی وی‘‘، ’’سبز بات‘‘ اور ’’گریٹ‘‘ سمیت مختلف ناموں سے غیرقانونی ٹی وی چینلز کی نشریات چلانے میں ملوث ہیں جو کہ پیمرا آرڈیننس کی شق 19کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک یامین اعوان کو ماضی میں متعدد بارقانونی نوٹسز جاری کئے گئے تاہم انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ مزید یہ کہ ان کا چینل غیرملکی مواد کی تشہیر میں بھی ملوث رہا ہے جبکہ ان کی کمپنی مختلف ناموں سے چینل کی نشریات جاری رکھے ہوئے تھی۔
تازہ ترین