• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سمیت مغربی سفارتکاروں کا این جی اوز رجسٹریشن سے متعلق پاکستان کو خط

 اسلام آباد (مہتاب حیدر )امریکا ،کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت مغربی سفارتکاروں نے این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں وزیر داخلہ شہریار آفریدی کو نئی حکومت میں عہدہ سنبھالنے اور حکومتی دور میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا ،کینیڈا ،آسٹریلیا ،جاپان ،ناروے ،سوئٹزرلینڈ اور یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے مغربی سفارتکاروں نے مشترکہ طور پر تحریک انصاف کی نومنتخب حکومت کو خط میں این جی اوز کے رجسٹریشن کے طریقہ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ،ساتھ ہی کہا ہے کہ پاکستان میں ترقیاتی تعاون بڑھانے کیلئے عالمی شراکت داروں کیلئے کام میں مزید تنگی کا سامنا ہے ۔لکھے گئے خط میں کہاگیا کہ ہم عالمی این جی اوز کے رجسٹریشن کے طریقہ کار میں حالیہ پیشرفت سے متعلق اپنے تحفظات پر اظہارکررہے ہیں اورساتھ ہی اس خدشے سے متاثر بھی ہیں کہ پاکستان میں ہمارے ترقیاتی تعاون پراس کا منفی اثر ہوسکتا ہے ۔
تازہ ترین