• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ کورال کے علاقے غوری ٹائون سے 16 سالہ دوشیزہ کواغوا کرکے زبردستی بے آبرو کردیاگیا،پولیس نے اسد او ر منیب شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔ مغویہ کےوالد غلام سبحانی نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ 11 ستمبر کو اس کی 16 سالہ بیٹی ن گھر سے غائب ہوگئی تھی جس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی16ستمبر کو نماز عشاء کے بعدوہ گھر واپس آگئی جس نے بتایا کہ اسد اور منیب شاہ نے زبردستی اسے اغوا کیا تھا اور کیری ڈبےمیں ڈال کر گولڑہ لے گئے ، تین دن رانی نامی عورت کے پاس رکھا اور پھر اسد اُسے سندھ لے گیا، ایک دن سندھ رہے16 ستمبر کو اسد اسے گھر کے باہر چھوڑ گیا ۔اغوا سے قبل جب وہ گھر پر اکیلی تھی تو اسد اور منیب نے زبردستی اس کے ساتھ زیادتی کی اور دھمکیاں دیں کہ اگر کسی کو بتایا کو تمہارے منہ پر تیزاب پھینک دیں گے۔
تازہ ترین