• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کارچورکورنگے ہاتھوں پکڑکرپولیس کے حوالے کردیاگیا۔تھانہ واہ کینٹ کو محمد امیر نے بتایا کہ میں اور میرا بیٹا نجیب اللہ اپنی کار پر بستی چوک آئے جہاں گاڑی لاک کر کے مارکیٹ گئے اورپندرہ بیس منٹ بعد واپس آئے تو دیکھا کہ ایک شخص ہماری کار لے جا رہا ہے میرا بیٹا نجیب اللہ بھاگ کر کار کے آگے آگیا اور شور مچایا تو وہ شخص کار چھوڑ کر گول مارکیٹ کی طرف بھاگا جس کو میرے بیٹے اور دیگر لوگوں نے تعاقب کرکے پکڑ لیا جس کانام زاہد شاہ معلوم ہوا۔
تازہ ترین