• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آ باد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) وفاقی پولیس نےدو مبینہ قاتلوں سمیت آٹھ جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلو چرس آلہ قتل دو کلاشنکو ف معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ۔راولپنڈی پولیس نے 11ملزموں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے15لٹر کھلی شراب،7 پستول،ایک ریوالور برآمد کرلیے ۔ ٹیکسلا پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 2 ملزموں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا۔راولپنڈی پولیس نے 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3500گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔
تازہ ترین