• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر،اردن اور خلیجی ممالک کے ساتھ نیا اسٹریٹجک اتحاد بنارہے ہیں، گلوبل نظریہ مسترد، امریکا کا احترام نہ کرنے والوں کو امداد نہیں ملے گی، ٹرمپ

اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں، جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مصر ، اردن اور خلیجی ممالک کیساتھ نیا اسٹریٹجک اتحاد بنارہے ہیں،دہشت گردوں کو ملنے والی فنڈنگ کے خلاف کام کرینگے، انہوں نے کہا کہ وہ گلوبل نظریہ کو مسترد کرتے ہیں، امریکا ہمیشہ قومی مفاد کیلئےکام کرے گا،امریکا کو امریکی عوام ہی چلائیں گے، امریکا کا احترام نہ کرنے والے ممالک کو امداد نہیں ملے گی ،چین سے تجارت میں عدم توازن برداشت نہیں کریں گے،تجارت شفاف اورمتبادل بنیاد پرہونی چاہیے، نومبر سے ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی لگائیں گے، ایران پرپابندیاں خطےمیں عدم استحکام کیلیےایرانی فنڈنگ روکنےکیلیےہیں،ایران پڑوسی ممالک کی خودمختاری کا احترام نہیں کرتا، ایران کے ہمسایہ ممالک نے بڑی بھاری قیمت ادا کی ہے، تمام ممالک ایران کو اس کے جارحانہ رویے پر تنہا کریں،شام کےمسئلےکاحل ایران سےمعاملات کوشامل کرنےپرہی ممکن ہے،شام میں کیمیائی ہتھیاروں کااستعمال ہواتو کارروائی کرینگے، انہوں نے امیگریشن پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہر قوم کو اپنی ضروریات کے مطابق پالیسی بنانے کا حق ہے ، اوپیک ممالک تیل کی قیمتوں میں کمی لائیں یا اپنی سیکورٹی کا بوجھ برداشت کریں ،اصلاحات ہونےتک انسانی حقوق کونسل میں واپس نہیں آئیں گے، انہوں نے ایک بار پھر اسرائیل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی عالمی عدالت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے لیے پرُعزم ہیں،شمالی کوریاکے معاملےمیں ہمیں کامیابی ملی،شمالی کوریا نے بہت اچھی پیش رفت کا مظاہرہ کیا ہے،جوہری ہتھیاروں کےمکمل خاتمےتک شمالی کوریاپرپابندیاں برقراررہیں گی، اب شمالی کوریا سے میزائل اِدھر اُدھر نہیں داغے جا رہے ،انہوں نے اس معاملے پر تعاون پر جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اُن او ر جاپانی وزیراعظم اور چینی صدر کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے شمالی کوریائی رہنما کی تعریف کی جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدرسے ملنے کاکوئی پروگرام نہیں،ہوسکتا ہے کسی دن ایرانی صدر سے ملاقات ہوجائے ، ان کا کہنا تھا کہ حسن روحانی اچھے انسان ہیں ۔

تازہ ترین