• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹائون، لاہور ہائیکورٹ آج نواز اور شہباز کی طلبی کا فیصلہ کرے گا

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر سابق حکومتی شخصیات کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے استغاثہ میں طلب نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ آج سنائے گا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے عوامی تحریک کی درخواست پر لگ بھگ 2 ماہ سماعت کے بعد 27 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عوامی تحریک کے رہنماء حامد جواد نے درخواست میں نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر سابق حکومتی عہدیداروں کے نام استغاثہ سے خارج کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔ درخواستگزار جماعت کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ کیا، اس لئے سابق وزیر اعظم نواز شریف، شہباز شریف اور دیگر سابق حکومتی شخصیات کو استغاثہ میں طلب کیا جائے۔

تازہ ترین