• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری طرف سے کوئی این آر او ، ڈیل یا ڈھیل نہیں، فرخ حبیب

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام آپس کی بات میں منیب فاروق نے نواز شریف کی خاموشی کی وجہ سے متعلق دریافت کیا جس پر مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ یہ باتیں پہلے بھی ہوتی رہیں کہ شہبازشریف اور نواز شریف کا موقف الگ ہے ، ووٹ نواز شریف کے بیانیہ کو ہی ملا نواز شریف جب جیل میں تھے تب بھی پارٹی اُن کی ہدایات پر چل رہی تھی آج بھی اُن ہی کی ہدایت پر پارٹی چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر کرپشن کے مقدمات بنا دئیے گئے لیکن کوئی ادارہ بھی یہ ثابت نہیں کرسکا کہ انہوں نے کوئی کرپشن کی۔ پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے فرخ حبیب اور پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی بھی شاملِ گفتگو رہے۔ فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ خاموشی کا فیصلہ اُن کا اپنا ہے اس میں کسی قسم کی ڈیل یا ڈھیل ہماری طرف سے نہیں ، ہماری طرف سے کسی کے لئے این آر او نہیں ہے۔ فیصل کریم کا کہنا ہے کہ جیسا کہ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نوازشریف ملک سے باہر چلے جاتے ہیں تو اُن کے لئے یہ سیاسی موت ہوگی اور میں نہیں سمجھتا کہ نواز شریف کسی ڈیل یا ڈھیل کے انتظار میں ہوں۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ الیکشن دھاندلی سے متعلق کمیٹی کے حوالے سے حکومت نے بڑا دل دکھایا ہے ہم نے ان کی ڈیمانڈ کو قبول کیا ہے، یہ ایک مضبوط کمیٹی بنے جارہی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی اب بن رہی ہے اُس کے ٹی او آرز بنیں گے اُس کے بعد پتہ چلے گا کہ یہ کیا کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین