• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی اس نتیجے پرپہنچی کہ کمپنی کا نام ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ ہے، واجد ضیاء

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم نوازشریف کےوکیل خواجہ حارث نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں واجد ضیاء کے بیان پر جرح مکمل کر لی آئندہ سماعت پر وکیل صفائی استغاثہ کے گواہ محبوب عالم کے بیان پر جرح کا آغاز کرینگے۔منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سماعت کا آغاز کیا تو استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء نے عدالت کوبتایا کہ حسین نوازنے کہاکہ 5 ملین پاؤنڈ ہل میٹل میں سرمایہ کاری کے لیے آئے، حسین نوازنے بیان میں کمپنی کا نام ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ استعمال کیا۔خواجہ حارث نے سوال کیا کہ نوٹس میں آیا اصل نام ہل ماڈرن انڈسٹری فارمیٹل اسٹیبلشمنٹ ہے؟ جس پرواجد ضیاء نے جواب دیا کہ کہیں ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ اور کہیں ہل میٹل انڈسٹری کا نام استعمال ہوا، جی آئی ٹی اس نتیجے پرپہنچی کہ کمپنی کا نام ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ ہے۔خواجہ حارث نے سوال کیا کہ کیا جے آئی ٹی ممبرز نے کمپنی کے اصل نام سے متعلق مشاورت کی؟۔
تازہ ترین