• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا مضبوط ، محفوظ اور امیر ہوگیا جنرل اسمبلی میں ٹرمپ کے دعوے پر قہقہے

نیویارک (جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دواران دعویٰ کیا کہ ان کی دو سال کی صدارت کے دوران امریکا اتنا مضبوط، محفوظ اور امیر ہوگیا ہے کہ جو کہ پہلے کبھی نہیں تھا۔صدرٹرمپ کی امریکی تاریخ میں بہترین کارکردگی کےدعوےپریواین جنرل اسمبلی میں قہقہے لگنا شروع ہوگئے۔ اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایسے رد عمل کی توقع نہیں تھی۔ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران اپنی حکومت کی تعریفوں کے پل باندھنا شروع کردیے۔
تازہ ترین