• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیکٹا، کردار اور کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے پہلے اجلاس کے دوران نیکٹا کے بطور ادارہ کردار اور کارکردگی سے متعلق جائزہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں نیکٹا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس کے دوران چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزراء اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف 20 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پچھلی حکومت نے نیکٹا بورڈ آف گورنرز کا ایک اجلاس بھی نہیں بلایا اور اسے نظر انداز کرنے کے سبب نیکٹا کارکردگی بہتر بنانے پر فوکس نہ کرسکا۔
تازہ ترین