• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصغر خان عملدرآمد کیس، ڈی جی ایف آئی اے کی بند کمرہ بریفنگ کی استدعا منظور

سلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے ʼʼکیس کی سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی اے کی چیف جسٹس کے چیمبر میں بند کمرہ بریفنگ دینے کی استدعا منظور کرلی، جبکہ وزارت دفاع نے اپنی سربمہر رپورٹ جمع کروادی ہے ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو وزارت دفاع کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی ، ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ عدالت کو ان کیمرہ بریفنگ دینا چاہتا ہوں، چیف جسٹس نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ ان کیمرہ بریفنگ دیں آپ کو رجسٹرار آفس سے بتادیا جائے گا، عوامی اعتماد بڑی اہم بات ہے، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ اصغر خان کیس میں ایک بہت بڑے ادارے اور بڑے بڑے سیاست دانوں کے نام آئے،کوئی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
تازہ ترین