• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی کو پسند کرتی ہوں، مرضی سے شادی کی کسی نے اغوا نہیں کیا، لاپتا دلہن کا بیان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد میں بیوٹی پارلر کےباہر سے پراسرار طور پر لاپتا ہونے والی دلہن قرۃ العین کا کہنا ہے کہ اسے کسی نے اغواہ نہیں کیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے محمد علی کےساتھ گئی تھی،علی کو پسند کرتی ہوں اور اپنی مرضی سے شادی کی۔محمد علی نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل پر بیوٹی پارلر کے باہر سے قرۃ العین کو ساتھ لیکر گیا، علی نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے اسے دوستوں کو تنگ کیا جا رہا ہے،اس نے اپیل کی کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا اور لڑکی کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
تازہ ترین