• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوکراچی سے اغوا کیا گیا بچہ لیاقت آباد سے مل گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی سے اغواہ ہونے والا بچہ رات گئے لیاقت آباد سے مل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ اسے کس نے اغوا کیا تھا اور کون اسے یہاں چھوڑ کر گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کار کے حلیئے سے متعلق قریب موجود لوگوں سے بھی پوچھا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں سی سی ٹی وی سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ بلال کالونی تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر فائیو ای اکبر آباد میں واقع امام بارگاہ کے قریب لگے جھولے کے پاس سے منگل کی شام کو موٹر سائیکل سوار ملزمان چھ سالہ بچے عذیفہ ولد علیم کو اغواءکرکے لے گئے تھے۔
تازہ ترین