• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر ہالی ووڈ کے صف اول کے مزاحیہ اداکار بل کاسبی کو 10برس قید کی سزا سنا دی گئی۔ہالی ووڈ اداکار کو 25 ہزار ڈالر جرمانہ اور پراسیکیوشن کی رقم بھی دینا ہوگی۔

خیال رہے کہ بل کاسبی ’’می ٹی‘‘ مہم شروع ہونے کے بعد سزا پانے والے پہلے سیلبریٹی ہیں، جج نےسزا سناتے ہوئے بل کاسبی کو پرتشدد جنسی درندہ قرار دیا۔


سزا سنائے جانے پر 81 برس کے بل کاسبی کو پنسلوینیا کی جیل بھیج دیا گیا، جیل لے جائے جانے پر کامیڈین بل کاسبی کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

ادھر بل کاسبی کے ترجمان نے مقدمہ کو امریکی تاریخ میں نسل پرستی کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔

تازہ ترین