• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی پالیسی بورڈ کا اہم اجلاس آج طلب

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اعلیٰ سطح کا وفد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا، اس حوالے سے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) پالیسی بورڈ کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی پالیسی بورڈ کا اجلاس سیکرٹری خزانہ کی زیر صدارت ہو گا جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے ورکنگ پیپر تیار کرلیا ہے، ورکنگ پیپر میں ملک کے اندر اور باہر پیسوں کے لین دین کی نشاندہی کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

اکتوبر کے دورے میں ایف اے ایف ٹی کی ٹیم پاکستان کے اقدامات کی روشنی میں اُسے گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ کرنے کی سفارشات مرتب کرے گی۔

تازہ ترین