• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں خشک موسم ، بیماریاں پھیلنے لگیں

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خشک موسم کی لہر برقرار ہے، جس کےباعث صوبے کے سرد علاقوں میں موسمی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں موسم میں خشکی کا تناسب برقرار ہے۔

مون سو ن کے سیزن میں بارشیں نہ ہونے کے باعث جہاں شہری مختلف موسمی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں وہیں خشک سالی کے خطرا ت بھی بڑھ گئے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک مو سم کے باعث کھانسی، فلو، نزلہ اور دیگر موسمی بیما ر یوں کی شکایت عام ہے جن کا شکار زیادہ تر بچے ہیں۔

تازہ ترین