• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا جوہری ہتھیار تلف کرنے میں سنجیدہ ہے،سی آئی اے

امریکی سی آئی اے کی سربراہ جینا ہاسپیل نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ آن اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو آسانی سے نہیں چھوڑ نا چاہتے تاہم ایسے اشارے ضرور ملے ہیں جن سے لگتا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیار تلف کرنے پر سنجیدہ ہے۔


امریکی ریاست کینٹکی میں واقع یونیورسٹی میں خطاب کے دوران سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہاسپیل نے کہا کہ کم جونگ ان شمالی کوریا کے عوام کی معاشی مشکلات سے آگاہی رکھتے ہیں اور صورتحال میں بہتری کے خواہاں ہیں ۔

سی آئی اے چیف نے اس موقع پر امریکی موقف کو دہرایا کہ کمیونسٹ حکومت اپنے ملک کی جوہری صلاحیت کو اپنے اقتدار کے لیے ضروری خیال کرتی ہے اور اسے اپنے حق میں ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی آئی ہے،لیکن امریکا شمالی کوریا کو اس معاملے پر قائل کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہے ،اس بہتر پوزیشن کی وجہ بیان کرتے ہو ئے انہوں نے جواز پیش کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان براہِ راست رابطوں اور تعلق کا استوار ہونا ہے جو کہ مثبت معاملہ ہے۔

جینا ہاسپیل انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ حکومت کا موقف تبدیل کراناایک مشکل کام ہے کیوں کہ اس بارے میں ان کا خیال ہے کہ جوہری ہتھیار برسوں کی محنت سے تیار کئے گئے ہیں تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ امریکا شمالی کوریا کو رضامند کرنے کی اچھی پوزیشن پر ہے۔

تازہ ترین