• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری

ملک بھرمیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 36 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 14 اکتوبر کو ہو رہے ہیں۔

ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کاکام جاری ہے جبکہ پولنگ کے روز فوج اور رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

الیکشن کمشنر پنجاب ظفراقبال نے لاہورمیں میڈیا کو بتایا کہ قومی اسمبلی کی 11 ، پنجاب اسمبلی کی 12 ، خیبر پختون خوا اسمبلی کی 9 جبکہ سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی دو 2 نشستوں پر14اکتوبرکو ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

لاہور میں قومی اور پنجاب اسمبلی کی دو 2 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے فوج اور رینجرز کو ضمنی انتخابات میں سول انتظامیہ کی مدد کے لئے طلب کرلیا ہے، فوجی جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فرائض انجام دیں گے۔

تازہ ترین