• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور بھارتی سیریل ’کسوٹی زندگی کی سیزن 2 ‘کا آغاز ہو گیا

سترہ سال قبل بننے والی مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’کسوٹی زندگی کی‘ کو نئے کرداروں کے ساتھ دیکھا جا سکے گا، ڈرامے کے سیزن 2 کا آغاز ہو گیا ہے۔

بھارتی نامور پروڈیوسر اکتا کپور کے اس کامیاب ڈرامے میں اداکارہ شویتا تیواری نے پریرنا کا کردار ادا کیا جبکہ سیزین خان انوراگ بنے تھے۔اس ڈرامے کے دو اور کردار مسٹر بجاج اور کمولیکا نہایت مقبول ہوئے تھے۔

ڈرامے کے سیزن 2 میں پرتھ سمنتھن نے انوراگ جبکہ ایریکا فرنانڈس نے پریرنا کا کردار ادا کیا۔ اداکارہ حنا خان اس ڈرامے کے سیزن 2 میں کمولیکا کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان نے اس ڈرامے کے پرومو میں کام کرنے کے لیے اکتا کپور سے 8 کروڑ ہندوستانی روپے معاوضہ وصول کیا۔

یاد رہے کہ ’کسوٹی زندگی کی‘ ڈرامے کی پہلی قسط 2001 میں نشر ہوئی، جبکہ یہ 2008 تک جاری رہا۔

تازہ ترین