• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹاؤن شپ میں سوشل ویلفیئر کے ادارے کاشانہ کا دورہ کیا اور بے سہارا بچیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا۔

عثمان بزدار نے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد اجمل چیمہ کے ہمراہ سوشل ویلفیئر کے ادارے کاشانہ کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بے سہارا بچیوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا ،انہوں نے کچن، بچیوں کی رہائشوں گاہوں ، واش رومز اور دیگر کمروں کا بھی معائنہ کیا۔

عثمان بزدارنے کہا کہ ادارے کیلئے خاکروب، مالی اور ٹیچر کو ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ ان بچیوں کی مناسب دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کاشانہ میں بچیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ہر ضرورت پوری کریں گے اور آپ کو کوئی تکلیف نہیں ہونے دیں گے۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ یہاں دی جانے والی سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جائے اور واش رومز میں صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے، بے سہارا بچیوں کی دیکھ بھال ہمارا دینی اور قومی فریضہ ہے، نبی آخرالزمانؐ نے بھی بے سہاروں پر دست شفقت رکھنے کی تلقین کی ہے۔

تازہ ترین