• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سیف علی خان کی فلم ‘بازار’کا ٹریلر ریلیز


بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی آنے والی ایکشن فلم ‘بازار’کا شاندار ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔

فلم کی کہانی 'شکن کوٹھاری یعنی سیف علی خان کے گرد گھومتی ہے جنہیں ایک کاروباری شخص دکھایا گیا ہے جس کا مقصد جلد از جلد کسی بھی طرح سے پیسہ کمانا ہے۔

فلم میں سیف علی خان کے ساتھ رادھیکا آپٹے نظر آئیں گی، وہیں چترگندا سنگھ پہلی بار چھوٹے خان سے رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔

فلم کی کاسٹ میں سیف علی خان کے علاوہ روہن مہرا، اداکارہ چتران گدا سنگھ اور رادھیکا آپٹے شامل ہیں۔

اس فلم میں روہن مہرا، رضوان احمد کا کردار ادا کر رہے ہیں جن کا خواب بھی شکن کوٹھاری کے نقش قدم پر چلنا ہے۔

یہ فلم روہن مہرا کی ڈیبیو فلم ہے جس میں وہ رادھیکا آپٹے کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ رادھیکا آپٹے نیٹ فلیکس ویب سیریز ’سیکرڈ گیمز‘ کے بعد سیف علی خان کے ساتھ دوسری بار فلم ’بازار‘ میں کام کر رہی ہیں۔

فلم کی ہدایات گورو کے چاولا نے دی ہیں جبکہ اس کی کہانی نکھل آڈوانی نے لکھی ہیں۔

فلم رواں برس 26 اکتوبر کو کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین