• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خارجہ پالیسی میں کارکردگی پرپاکستان کو خفت اٹھانی پڑی

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی خارجہ پالیسی میں کارکردگی پرپاکستان کو خفت اٹھانی پڑی، ان حرکتوں سے پاکستان کے وقار کو دھچکا پہنچا،حکومت کی جانب سے ناپختہ اور بچگانہ نقطہ نظررہاہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے حکومت کی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سعودی عرب گئے ان کےلوگوں نے کہا 10 ارب لے آئے،اب یہ نہیں پتا چلا ارب تھاعرب تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کا بھارت میں بیان پاکستان دوستی نہیں دشمنی پر مبنی تھا، امریکی وزیر خارجہ کےدورےمیں جو دعوےکیےگئےبھارت میں انکا جواب آگیا،بھارت نے جس انداز سےملاقات سےانکارکیا وہ ہتک آمیز تھا،پاک بھارت تعلقات سےمتعلق پاکستان کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کہاگیا کہ فرانس سے کال آئی ہم نے نہیں لی،کہا گیا کہ نئے سرے سے تعلقات کا آغازہوا،24 گھنٹے میں ان دعووں کاکچا چٹھا سامنے آگیا،اقتدار میں آنے کے ایک ماہ کے اندر اندر اس پر شکوک و شبہات پیدا کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک ایسےوقت میں آیا جب ہمارے سرمایہ کار بھی گھبرا رہے تھے،امیگریشن ایکٹ کو بھی سامنے نہیں رکھا گیا، جب دیکھا ایک اتحادی ناراض ہے تو تجویز کہہ دیا گیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ افغان مہاجرین کو پاسپورٹ دے دیے جائیں گے،حکومت نےتوقعات کوجسطرح ڈھیرکیا،ماضی میں کسی حکومت کوایسی صورتحال کاسامنانہیں کرنا پڑ۔

تازہ ترین