• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم آج شام قوم کے نام پیغام جاری کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم کے نام پیغام جاری کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا پیغام آج شام سوا 5 بجے پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے پیغام میں حکومتی کارکردگی پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

اس سے قبل 7 ستمبر کو وزیر اعظم نے قوم کے نام پیغام میں ملک میں ڈیموں کی تعمیر کےلئے قوم اوردنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے مدد سے مانگی تھی کہا تھاکہ اووسیز پاکستانی 1ہزارڈالرزفی کس ڈیم فنڈز میں جمع کرائیں،ڈ یموں کی تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے ، اگر ڈیمز نہ بنائے تو 2025 خشک سالی شروع ہوجائے گی ،ایک وقت ایسا آئے گا کہ اناج اگانے کےلئے بھی پانی نہیں ہوگا۔

تازہ ترین