آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍شوال المکرم 1440ھ 27؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قونصل جنرل بارسلونا علی عمران چوہدری کی قیادت میںسوشلسٹ پارٹی اسپین کے نمائندہ اور چیئر مین پاکستان پریس کلب اسپین حافظ عبدالرزاق صادق ، جنرل سیکریٹری پریس کلب طارق رفیق بھٹی منہاج القران کے محمد اقبال چوہدری ، بارسلونا میں مقیم پاکستانی یوتھ کے نمائندہ نوید احمد اندلسی اور پاکستانی ٹیکسی سیکٹر کے نمائندہ رضا چوہان نے ہسپانوی صوبہ کاتالونیا کی ڈپٹی گورنر مونسرات گارسیا سے ملاقات کی اور انہیں پاکستانی کمیونٹی کو ہسپانوی شہریت کے لئے دیئے جانے والے امتحان ، اپائنٹمنٹ سسٹم میں تاخیر اور ٹیکسی سیکٹر میں ایک ہی خاندان کے ایک سے زیادہ افراد کو وابستہ ہونے کی اجازت کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

ملاقات کا اہتمام سوشلسٹ پارٹی کے پاکستانی نمائندہ حافظ عبدالرزاق صادق نے کیا تھا ۔پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کا سن کر ڈپٹی گورنر نے کہا کہ ان میں سے کچھ مسائل ایسے ہیں جن سے ہم پہلے ہی واقف ہیں اور باقی ماندہ مسائل کے بارے میں آج پتا چلا ہے تو کوشش کریں گے کہ ان مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کریں ۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی حکومت سے کہوں گی کہ وہ ان مسائل کا فوری حل تلاش کرے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اسپین میں محنتی اور جفاکش قوم کے طور پر متعارف ہے جس کے لئے میں پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کیونکہ یہ لوگ کسی قسم کی مجرمانہ مصروفیات میں شامل نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے اسپین کی معیشت کے بڑھاوے میں بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔ڈپٹی گورنر کاتالونیا نے پاکستانی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی میں بہت بڑی فین ہوں ، پاکستانیوں کی کلچرل مصروفیات بھی قابل دید ہوتی ہیں ۔ میں نے عید کی خوشیوں میں مسلمان کمیونٹی کو ہمیشہ مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قربتیں دو اقوام کے تعلقات کی مضبوطی میں بہتر کردار ادا کر سکتی ہیں جس کے لئے ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنا ہوگا ۔

ملاقات کے بعد گورنر ہاؤس کے پروٹوکول عملےنے قونصل جنرل بارسلونا اور وفد کے شرکاء کو گورنر ہاوس کا مطالعاتی دورہ کرایا اور اس کی تاریخی اہمیت کے بارے میں تفصیلی معلومات مہیا کیں ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں