• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مسائل کاحل ترجیحی بنیادوں پر چاہتی ہے، گورنر سندھ

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت عوامی مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لئے پر عزم ہے،عوامی نمائندے علاقائی مسائل کے حل کے لئے تجاویز دیں تاکہ ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جا سکے ۔

گورنر ہاوس میں عمران اسماعیل سے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو اور جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے ملاقات کی ،جس میں صوبے کی سیاست سمیت امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بات کی گئی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صوبہ کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کرتا دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے حالیہ دورہ کراچی میں بھی صوبہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صوبہ کی ترقی کے لئے یکساں مواقع کی دستیابی اور عوام کا معیار زندگی اور تفریق بلند کرنے کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ۔

تازہ ترین